اعظم گڑھ : یوپی کے اعظم گڑھ میں ایک بچے کو کھمبے سے باندھ کر ایک مقامی نے پیٹا جب ایک ہجوم نیمعصوم پر ہونے والے تشدد کا تماشائیوں کی طرح نظارہ دیکھا۔ اس بربریت کی ویڈیو کیمرے میں ریکارڈ کی گئی اور دکھایا گیا کہ مقامی ہجوم نے اس واقعہ کو کتنی خوش اسلوبی سے دیکھا مگر حیوانیت کا مظاہرہ کرنے والیشخص کو نہیں روکا۔ اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ کو ایک شخص نے کھمبے سے باندھا ہوا ہے جب کہ آس پاس کے لوگ اس گھناؤنے واقعہ کو اپنے سامنے دیکھ رہے ہیں۔ اس شخص کو پہلے بچہکے ہاتھ پیچھے سے باندھتے اور پھر کھمبے کے گرد پاؤں باندھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔آس پاس کے مقامی لوگو ں کو اس واقعہ کا تماشہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ ان میں سے کوئی بھی اس عمل کو روکنے کیلئے مداخلت نہیں کرتا ہے ۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ٹوئیٹر کے بہت سے صارفین مجرموں سے نفرت ظاہر کرنے کیلئے آگے آئے ۔ ایک صارف نے آگے آکر لکھاکہ لوگ جانور بن گئے ہیں ۔