چٹنیز رسٹورنٹ پرانکم ٹیکس کے دھاوے

   

حیدرآباد : /19 مارچ (سیاست نیوز) محکمہ انکم ٹیکس کے حکام نے چٹنیز رسٹورنٹ اور ان کے مالکین کے مکانات پر دھاوے کئے ۔ رسٹورنٹ کی اونر اٹلوری پریا آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا کی رشتہ دار ہے ۔ حال ہی میں شرمیلا کے لڑ کے کی شادی اٹلوری پریا کی دختر سے ہوئی ہے ۔ انکم ٹیکس حکام نے آج صبح چٹنیز رسٹورنٹ کے مالک کے گھر اور دیگر مقامات پر دھاوے کئے ۔ اٹلوری پریا کا خاندان گزشتہ 10 سال سے اس کاروبار میں ہے ۔ چٹنیز انتظامیہ کی جانب سے محکمہ انکم ٹیکس کے دھاوؤں سے متعلق تاحال کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں میگنا فوڈس پر بھی انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے دھاوا کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ضلع رنگاریڈی میں بھی انکم ٹیکس عہدیداروں کی جانب سے دھاوے کئے گئے ۔