چٹ فنڈ اور منی لانڈرنگ کی دھوکہ دہی پر قابو پانے سخت اقدامات

   

اکنامک افینس کے آفس کا افتتاح، کمشنر پولیس سائبرآباد اسٹیفن رویندرا کا خطاب
حیدرآباد ۔ 3 جون (سیاست نیوز) معاشی دھوکہ دہی کے واقعات کی روک تھام چٹ فنڈ اور منی لانڈرنگ دھوکہ دہی پر قابو پانے کیلئے سائبرآباد پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ بات کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر اسٹیفن رویندار نے بتائی۔ انہوں نے آج یہاں اکنامک افینس وینگ کے دفتر کا افتتاح کیا۔ تزئین نو کے بعد اکنامک افینس وینگ کے دفتر کو عصری سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کمشنر پولیس نے بتایا کہ معاشی جرائم میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ زائد منافع کا لالچ دیکر سرمایہ داری کے نام پر دھوکہ دیا جارہا ہے۔ ایسے واقعات میں ہورہے اضافہ کو دیکھتے ہوئے اکناک افینس وینگ کو مزید مستحکم کردیا گیا اور ایک ڈی سی پی سطح کے عہدیدار کی نگرانی میں یہ شعبہ کام کرے گا۔ متاثرین سے انصاف اور خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام میں شعور بیداری کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔ معاشی جرائم کے متعلق عوام میں پمفلٹ کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی اور اس کے علاوہ ٹریفک جنکشن ، بس اسٹاپ اور دیگر عوامی بھیڑ والے مقامات پر اعلانات کروائے جائیں گے۔ پوسٹرس، پمفلٹ اور اعلانات کے ذریعہ عوام میں شعور بیدارکرتے ہوئے معاشی جرائم کے نقصانات اور دھوکہ بازوں کے طریقہ کار سے چوکنا رہنے کی عوام کو ترغیب دی جائے گی۔ اس موقع پر سائبرآباد پولیس کے دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ع