چکن اور گوشت کے استعمال سے وائرس کے کوئی امکانات نہیں: ایمس

,

   

حیدرآباد:چکن اور گوشت کے استعمال سے کورونا وائرس کا اثرنہیں ہوتا۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے۔ ایمس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے متاثرہ شخص بھی چکن یا گوشت کی صفائی میں حصہ لیتا ہے تو اس کے اثرات گوشت میں منتقل نہیں پاتے اور گوشت کا استعمال پکانے کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔ جاری کردہ بیان میں بتایاگیا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کی جو وباء پائی گئی ہے وہ چکن یا کسی اور جانور میں منتقل ہونے کا ثبوت نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گوشت کے استعمال سے قبل اسے اچھی طرح دھویا جائے اس کے بعد اسے اچھی ؎طرح پکایا جائے تو ایسی صورت میں اس میں کوئی جراثیم باقی نہیں رہتے۔ بہتر انداز میں صفائی اور دھونے کے بعد پکائی جانے والی غذاء محفوظ ہوتی ہے۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور ہاتھوں، منہ،ناک اور آنکھوں کی صفائی بھی ضروری ہے تاکہ کورونا وائرس جیسی وباء سے محفوظ رہا جاسکے۔ صرف ضروری کام کے تحت ہی گھروں نکلیں۔ سماجی فاصلہ کو یقینی بناتے ہوئے اپنے کام انجام دیں۔ اپنے ہاتھوں کو صابن وغیرہ سے دھوتے رہیں۔ کھانسے اور چھینکتے وقت اپنے منہ کو رومال یا دستی سے ڈھانک لیں۔