چکن چیز رول

   

اجزا: چکن بریسٹ دو سو گرام، نمک حسب پسند،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچہ، چیڈر چیز سو گرام، پیاز ایک عدد دومیانی، کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ، مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچہ، سرکہ دو چائے کے چمچہ، چلی ساس دو چائے کے چمچہ، سویا سوس دو چائے کے چمچہ، اجوائن آدھا چائے کا چمچہ، ہری مرچیں تین سے چار، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، ڈبل روٹی کے سلائس تین عدد، انڈے دو عدد، ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت، میدہ دو کھانے کے چمچہ، کارن فلور دو کھانے کے چمچہ، آئل حسب ضرورت۔
ترکیب :پین میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر اس میں ادرک لہسن ڈالیں اور درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔پھر اس میں صاف دھلی ہوئی چکن کی چھوٹی بوٹیاں کر کے ڈالیں اور اسے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب چکن کا اپنا پانی خشک ہوجائے تو اس میں نمک، سرکہ، سویا ساس اور چلی ساس ڈال کر ایک سے دو منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار لیں، چاپر میں ڈبل روٹی کے سلائس، ہرا دھنیا،اور ہری مرچیں ڈال کر چاپ کریں پھر اس میں چکن ڈال کر چاپ کرلیں، اس مکسچر کو چاپر سے نکال کر اس میں کالی مرچ، اجوائن، مسٹرڈ پیسٹ اور ایک پھینٹا ہوا انڈا شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں۔ چیز کو اسٹک کی طرح کاٹ لیں اور چکن مکسچر کا تھوڑا سا حصہ ہاتھ میں رکھیں اور اس کے درمیان میں چیز اسٹک رکھ کر رول بنا لیں۔انڈے کو پھینٹ کر اس میں میدہ اور کارن فلور ملا لیں، رول کو پہلے انڈے کے مکسچر میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر کڑاہی میں گرم آئیل میں سنہری فرائی کرلیں۔