چھتیس گڑھ بلدی انتخابات : بی جے پی کے کئی امیدوار بلا مقابلہ منتخب

   

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژن میں میونسپل باڈی اور پنچایتی انتخابات میں بی جے پی کے 32 سے زیادہ امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔ریاستی وزیر جنگلات کیدار کشیپ نے چہارشنبہ کے روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہری باڈی اور پنچایتی انتخابات کے بعد شہر سے گاؤں تک جو ترقیاتی منصوبہ بنایا گیا ہے ، ان انتخابات کے بعد نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک بستر ڈویژن میں شہری انتخابات اور پنچایتی انتخابات میں بی جے پی کے 32سے زیادہ امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔کشیپ نے کہا کہ سکما ضلع کے سب سے زیادہ حساس اور نکسل متاثرہ کونٹا بلاک کی آٹھ گرام پنچایتوں میں سرپنچ کے عہدے کیلئے صرف ایک کاغذات نامزدگی موصول ہونے کے بعد سرپنچ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔