رائے پور: ایک خاتون نے ٹرین سمپرکرانتی ایکسپریس میں ایک بچہ جنم دیا۔ ذرائع کے مطابق لکشمی اپنے شوہر سنتوش کے ساتھ ٹرین میں سفر کررہی تھی۔ ٹرین جب اترپردیش کے جھانسی کے قریب تھی پیٹ کے دردشروع ہوگیا۔ انہوں نے ٹی ٹی ای سے اس کی شکایت کی۔ ٹی ٹی ای نے فوراً کنٹرول روم سے اس معاملہ میں مدد کرنے کی خواہش کی او رساتھ ہی ڈاکٹرس کی ٹیم مہیا کرنے کی درخواست کی۔
Chhattisgarh: Woman delivered a baby inside a moving train, Sampark Kranti Express, with the help of other women passengers on the night of September 1. The train was stopped at next station in Shehdol, Madhya Pradesh, for their check-up; both mother & child are stable pic.twitter.com/jDxlQa9q4u
— ANI (@ANI) September 2, 2019
لیکن تب تک لکشمی نے ٹرین میں سفر کررہے دیگر مسافروں کی مدد سے بچہ جنم دیدیا۔اور ماں اوربچہ دونوں صحت مند بتائے گئے۔ بعد ازاں ماں و بچہ کو مزید میڈیکل سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ٹرین کو مدھیہ پردیش کے شاڈول اسٹیشن پر آدھا گھنٹہ کے لئے روک دیا گیا۔ مسافرین ٹی ٹی ای کے تعاون کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور محکمہ ریلوے سے اظہار تشکر کیا۔