چھتیس گڑھ میںمتعدد آئی پی ایس افسران کے تبادلے

   

رائے پور: چھتیس گڑھ حکومت نے اتوار کو مسلسل دوسرے دن ایک بڑی انتظامی سرجری کرتے ہوئے 20 انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسران کا تبادلہ کر دیا۔ قبل ازیں ہفتہ کو ریاستی حکومت نے 41 انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسران کا تبادلہ کیا تھا۔ریاست کی وشنو دیو سائی حکومت کے ذریعہ جن 20 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے ان میں ریاست کے کئی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) شامل ہیں، جب کہ کچھ افسران کا چارج تبدیل کردیا گیا ہے ۔ محکمہ نے اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے ہیں۔ حکم کے مطابق راجیش اگروال کو سرگوجا ایس پی بنایا گیا ہے ۔ وجے اگروال کو درگا کا ایس پی بنایا گیا ہے ، بھاونا گپتا کو بلودابازار بھاٹاپارا کا ایس پی بنایا گیا ہے ، سورج سنگھ کو دھمتری کا ایس پی بنایا گیا ہے ، لکشیا شرما کو کھیرا گڑھ کا ایس پی بنایا گیا ہے ، انجنیا ورشنے کو سارنگڑھ کا ایس پی بنایا گیا ہے ، یوگیش پٹیل کو بالود کا ایس پی بنایا گیا ہے ۔ ایس آر بگت کو گوریلا پینڈرا کا ایس پی اور وجے پانڈے کو جانجگیر کا ایس پی بنایا گیا ہے ۔