چھتیس گڑھ میں خطرناک نیکسل کمانڈر کی خودسپردگی

   

رائے پور ۔18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک بہت ہی سخت جاں نیکسل جس کے سر پر 8لاکھ روپئے کا انعام دکھا گیا تھا ۔ اس نے چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں خودسپردگی اختیار کی ۔ 31سالہ سدھیر کورسے اس سے پہلے کہ پولیس 450کلو میٹر کے علاقے کو چھان دیتی اپنے آپ کو بیجاپور شہر کی پولیس کے حوالے کردیا ۔ سدھیر کورسے نے بتایا کہ انہوں نے ماؤنوازوں کے تشدداور کھوکھلے نظریہ سے مایوس ہوکر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ یہ بات پولیس سپرنٹنڈنٹ دیویانگ پال نے بتائی ۔ کورسے پیوپلس لبریشن گوریلا آرمی کے پلاٹون کمانڈر تھے ۔ یہ ماؤنوازوں کی اول درجہ کی بٹالین شمار کی جاتی ہے ۔ کورسے نے ممنوعہ سی پی آئی ( ایم) جماعت میں 2005 میں شرکت اختیار کی تھی ۔ اس کے بعد سے انہوں نے شہر کے جنوبی حصہ اور پڑوس ریاست اڈیشہ میں کئی ہلاکت خیزحملے کئے ۔