مذکورہ دو ملزمین جس میں سے ایک کی عمر22سال جبکہ دوسرے کی عمر13سال کی ہے کو تحویل میں لے لیاگیاہے
بیمیتارا۔پولیس کی اطلاعات کے مطابق چھتیس گڑھ کے بیمیتارا ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک 14سالہ لڑکی جو دو لوگوں نے مبینہ طورپر زندہ جلادیاہے‘ جس میں ایک نابالغ بھی شامل ہے‘ دونوں متوفی لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کررہے تھے۔
مذکورہ واقعہ 22کے روز بیمتارا کے ڈاڈھی پولیس اسٹیشن حدود میں آنے والے گاؤں میں پیش آیا ہے اور ضلع کے ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس ویمل بیاس نے کہاکہ چہارشنبہ کے روز رائے پور میں ایک اسپتال میں علاج کے دوران لڑکی زخموں سے جانبرنہ ہوسکی۔
انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ دونوں ملزمین کو حراست میں لے لیا گیاہے اور تحقیقات جاری ہے۔اسی کے مطابق اگلی کاروائی کی جائے گی“
کروسین کا تیل چھڑکا گیاتھا
اے ایس پی کا کہنا ہے کہ گاؤں میں لڑکی کو اس کے گھر کے اندر ہی پیر کے روز دونوں ملزمین 22سالہ اور دوسرا 13سالہ نے لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کی تھی۔
جب اس نے بچاؤ کی کوشش کی مبینہ طور پر انہوں نے لڑکی پر کیروسین چھڑ کر آگ لگادی تھی۔
لڑکی کو مقامی اسپتال لے جایاگیا‘ جہاں سے بگڑتی حالت کی وجہہ سے رائے پور منتقل کیاگیا‘ وہیں ایکزیکیٹو مجسٹریٹ کے روبرور لڑکی کا بیان بھی قلمبند کیاگیاتھا۔
لڑکی کے بیان کی بنیاد پر منگل کے روز رائے پور پولیس نے پی او سی ایس او ایکٹ اور ائی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیااور بیاس نے کہاکہ اس کے بعد کیس کو بیمتارا پولیس کو منتقل کردیاگیاہے۔