کانکیر/جگدل پور/بستر : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے جمعہ کی دیر رات نکسلی تنظیم سی پی آئی (ماؤ نواز) کے کٹر ارکان کی گرفتاری اور اسلحوں کی برآمدگی کے معاملے میں چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ علاقوں کے کم از کم چھ مقامات پر تلاشی لی اور اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا۔این آئی اے نے دیر رات چھ مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ اس دوران ٹیم نے دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ۔ اس کے علاوہ موبائل، پرنٹر، نقدی اور قابل اعتراض دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔یہ پورا معاملہ نکسل کیس سے جڑا ہوا ہے ۔ اس دوران ضلع کانکیر کے نصف درجن مقامات کے دور دراز دیہاتوں مجال گونڈی، کلموچھے ، آمابیڑا اور جیوالماری میں تلاشی لی اور کئی موبائل فون، ایک پرنٹر اور 39100 روپے کی نقدی کے ساتھ ہی مجرمانہ دستاویزات ضبط کئے گئے ۔ این آئی اے اس معاملے میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ، جسے مقامی پولیس نے 5 فروری 2024 کو درج کیا تھا اور اسے 22 فروری کو این آئی اے نے اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ ہفتہ کو این آئی اے کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، علاقے میں چھ مقامات پر تلاشی لی گئی۔جن چھ مقامات پر تلاشی لی گئی وہ کانکیر ضلع کے دور دراز دیہاتوں مجل گونڈی، کلموچھے ، آمابیڑا اور جیوالماری میں واقع ہیں۔