چھتیس گڑھ میں 9 نکسلیوں کی خودسپردگی

   

دنتے واڑہ ۔ چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں 9 نکسلیوں نے پولس کے سامنے خودسپردگی کر دی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نکسل مٹاؤ مہم کے تحت پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ تیواری اور دوسرے پولیس افسران کے سامنے 9 نکسلیوں نے کل خودسپردگی کی۔ ہتھیار ڈالنے والے کواکونڈا تھانہ اور بھنسی تھانہ علاقہ کے نکسلائیٹ ہیں۔ اب ضلع میں خودسپردگی کرنے والے نکسلیوں کی تعداد 506 تک پہنچ گئی ہے ۔ دنتے واڑہ میں نکسل مٹاؤ مہم کے تحت ضلع میں مسلسل خودسپردگی کی وجہ سے نکسل بیک فٹ پر ہیں۔ ضلع میں مسلسل خودسپردگی کے باعث ترقیاتی کاموں میں بھی تیزی آرہی ہے ۔ خودسپردگی کرنے والے 3 نکسلیوں پر 10-10 ہزار کا انعام تھا۔