چھتیس گڑھ کے بستر میں دھماکہ، 2 سی آر پی ایف جوان زخمی

   

رائے پور: چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بستر ڈویڑن کے بیجاپور ضلع میں آج لوک سبھا کی ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے دن، دو سنٹرل ریزرو پولیس فورس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں زخمی فوجیوں کی حالت مستحکم ہے۔بیجاپور میں ایک پریشر آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف کا ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ زخمی ہوگیا، جسے ماؤنوازوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے نصب کیا تھا۔ووٹنگ کیلئے بستر کے کچھ حصوں میں بھاری سیکورٹی تعینات ہے۔پولیس نے کہا کہ 62 ویں بٹالین کے سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ مانو نے ایک پریشر آئی ای ڈی پر قدم رکھا جب وہ اور ان کی ٹیم علاقے میں تھی۔وہ ووٹنگ کے عمل کی جانچ کرنے بھیرا گڑھ کے چھہکا پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے جب آئی ای ڈی پھٹ گیا۔ جوان کی بائیں ٹانگ اور ہاتھ پر چوٹیں آئیں اور اسے اسپتال لے جایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ اسے علاج کے لیے ہوائی جہاز سے رائے پور لے جایا جائے گا۔ایک اور واقعہ میں، ایک اور سی آر پی ایف جوان زخمی ہو گیا جب انڈر بیرل گرینیڈ لانچر (یو بی جی ایل) کا گولہ غلطی سے پھٹ گیا۔