چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار، نو افراد ہلاک

   

ڈکوٹا ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک چھوٹے طیارہ کے حادثہ میں نو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔ فیڈریشن ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے یہ بات بتائی ۔ عہدیدار اب تک حادثہ کی وجوہات معلوم نہیں کرسکے ہیں جبکہ قبل ازیں اس علاقہ میں نیشنل ویدھر سرویس نے سرد طوفان کا انتباہ جاری کیا تھا ۔