نیویارک : امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، حادثہ میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی، طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق حادثہ کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ ابھی تک 41 نعشوں کی باقیات نکالی جاچکی ہیں جس میں سے 28 نعشوں کی شناخت ہوئی ہے۔
میانمار کے ہنگامی حالات میں 6 ماہ کی توسیع
نیپیداؤ : میانمر میں برسرِ اقتدار فوج نے ہنگامی حالت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا۔ فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے استحکام اور امن کی اب بھی ضرورت ہے۔ اس سے قبل فوجی سربراہ مین آنگ ہیلنگ نے رواں سال عام انتخابا ت کرانے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ فوج نے یکم فروری 2021ء کو بغاوت کے ذریعہ حکومت کا تختہ الٹا تھا۔