چھ آئی پی ایس عہدیدار کو ڈی آئی جی عہدہ پر ترقی

   

حیدرآباد /16 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 6 آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) رتبہ پر ترقی دینے احکامات جاری کئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ 2006 ء بیاچ سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایس عہدیداروں کو ترقی دیتے ہوئے تعیناتی کی گئی ۔ کارتکیا کو کمشنر پولیس نظام آباد مقرر کیا گیا جبکہ کے رمیش نائیڈو کو ڈپٹی ڈائرکٹر تلنگانہ پولیس اکیڈیمی مقرر کیا گیا ہے ۔ وی ستیہ نارائنا کو ڈی آئی جی رتبہ پر ترقی دے کر انہیں پولیس کمشنر راما گنڈم برقرار رکھا گیا ہے جبکہ پی سومتی کو ڈی آئی جی سی آئی ڈی میں برقرار رکھا گیا ہے ۔ ایم سرینواسلو کو ڈی آئی جی سی آئی ڈی مقرر کیا گیا اور اے وینکٹیشور راؤ کو جوائنٹ کمشنر سائبر آباد مقرر کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر پولیس مادھا پور کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے ۔