چھ فوجی جوانوں کی نعشوں کی شناخت ہو گئی

   

نئی دہلی۔ کنور ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید چھ فوجی جوانوں کی نعشوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں آج علی الصبح ان کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے ۔ فوجی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے فضائیہ کے مزید 6 اہلکاروں کی نعشوں کی ہفتہ کی صبح بیس اسپتال میں شناخت کی گئی ۔ جن فوجیوں کی نعشوں کی شناخت کی گئی ہے ان میں لانس نائک بی سائی تیجا، جے ڈبلیو او پردیپ، ونگ کمانڈر پی ایس چوہان، اسکواڈرن لیڈر کلدیپ سنگھ، جے ڈبلیو او داس اور لانس نائک وویک کمار شامل ہیں ۔ بقیہ فوجیوں کی نعشوں کی درست شناخت کا عمل جاری ہے ۔ سبھی فوجی اہلکاروں کی نعشیں فضائیہ کے خصوصی طیاروں کے ذریعہ ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی جہاں فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ آبائی مقامات پر لے جانے سے قبل بیس اسپتال میں ان سبھی فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ جے ڈبلیو او پردیپ کا جسدِ خاکی صبح 11 بجے سلور پہنچے گا، ونگ کمانڈر چوہان کا جسدے خاکی صبح 9:45 بجے آگرہ پہنچے گا، جے ڈبلیو او داس کا جسدِ خاکی صبح ایک بجے بھونیشور پہنچے گا، سکواڈرن لیڈر کلدیپ سنگھ کا جسدِ خاکی 12:30 بجے پہنچے گا۔ پیلانی اور لانس نائک وویک کمار کا جسدِ خاکی صبح 11:30 بجے گگل لے جایا جائے گا ۔ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگر فوجی اہلکاروں کی چہارشنبہ کے روز کنور میں فضائیہ کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے حادثے میں موت ہو گئی تھی ۔ حادثے میں زخمی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ بنگلورو کے کمانڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت نازک لیکن مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔