چھ مہینوں میں ایک ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ہلاک ہوگئے

   

جنیوا : رواں سال کے آغاز سے اب تک وسطی بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش میں ایک ہزار سے زائد غیر قانونی نقل مکانوں کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔اقوام متحدہ کی بین الاقوامی نقل مکانی تنظیم ‘آئی او ایم’ نے ٹویٹر سے رواں سال کے دوران وسطی بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والے نقل مکانوں کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔بیان کے مطابق وسطی بحیرہ روم میں رواں سال کے آغاز سے اب تک ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کی اموات کا اندراج ہو چکا ہے۔
ممنوعہ مواد برآمد،جاپان نے 4چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا
ٹوکیو : جاپان نے چار چینی شہریوں کو ممنوعہ مواد کی اسمگلنگ کے شبے میں گرفتار کر لیا۔جاپانی سرکاری ایجنسی کیودو کے مطابق، ٹوکیو بندرگاہ پر لنگر انداز مال بردار بحری جہاز پر چھاپہ مارا گیا۔ٹوکیو کسٹم نے اس چھاپے کے دوران جہاز کے سات کنٹینرز میں موجود سات سو کلو گرا م ممنوعہ مواد قبضے میں لے لیا۔بعد ازاں حکام نے غیر قانونی اسمگلنگ کے شبے میں یوکوہاما اور کاواساکی سے چار چینی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہیکہ یہ مواد متحدہ عرب امارات لے جایا جانا تھا۔