حیدرآباد15مئی (یو این آئی) انتخابی حکمت عملی کے ماہر پرشانت کشور، چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے 18مئی کو ملاقات کریں گے ۔بتایاجاتا ہے کہ سیاسی صورتحال پر وہ وزیراعلی کو رپورٹ پیش کریں گے ۔سمجھاجاتا ہے کہ کشور، وزیراعلی کو ان حلقوں کی رپورٹ پیش کریں گے جہاں ٹی آرایس کمزورہے ۔پلے پرگتی اورپٹناپرگتی پروگرام کے اجلاس کے دن ہی یہ ملاقات ہوگی۔