چہارشنبہ کے روز لوک سبھا میں دہلی فسادات پر ہوگی بحث

,

   

نئی دہلی۔توقع کی جارہی ہے کہ لوک سبھا میں 193کے تحت چہارشنبہ کے روز دہلی فسادات پر بحث کی جائے گی اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ بحث کے بعد کسی قسم کی رائے دہی نہیں ہوگی۔

یہاں تک لوک سبھا میں مسلسل شوروغل جاری تھا اسپیلر نے کانگریس کے سات اراکین پارلیمنٹ کو مذکورہ اجلاس تک کے لئے معطل کردیاتھا۔

مذکورہ لوک سبھا کی خبروں میں کہاگیا ہے کہ ایوان میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور بی جے پی کے ممبر ”دہلی کے کچھ حصوں میں حال ہی میں ہوئے فسادات کا مسئلہ اٹھایا ہے“۔

اسکے علاوہ کانفریس توقع کی جارہی ہے کہ کانگریس مدھیہ پردیش کے سیاسی بحران کا مسئلہ بھی اٹھائی گی

وہیں سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے کہا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے پختہ ثبوت ہیں کہ بی جے پی قائدین نے باغی اراکین اسمبلی کوبنگلورو منتقل کرنے کے لئے چارٹر فلائٹ بک کرائی تھیں

۔شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری ائیرکرافٹ (ترمیم) بل 2020کو ایوان لوک سبھا میں منظوری کے لئے متعارف کروائیں گے

تین وزراتوں جس میں صحت اور خارجی وزرات ہیں کے لئے گرانٹس پر بھی بحث ہوگی۔