حیدرآباد /25 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چہل قدمی کے دوران دل کا دورہ بڑنے سے ایک پولیس ملازم فوت ہوگیا ۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 50 سالہ سریش جو چمپاپیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ہیڈ کانسٹیبل تھا ۔ جو ٹریفک پولیس اسٹیشن ملک پیٹ میں خدمات انجام دے رہا تھا ۔ سریش ہر دن چہل قدمی کیا کرتا تھا اور صبح کے اوقات واکنگ میں مصروف تھا کہ دل کا دورہ پڑنے کے سبب فوت ہوگیا ۔ پولیس کنچن باغ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع