چیتنیہ پوری میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد : /12 مارچ (سیاست نیوز) چیتنیہ پوری علاقہ میں ایک مزدور کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ شیخ محمد رفیق ساکن این ٹی آر نگر ایل بی نگر جو پیشہ سے حمال تھا /11 مارچ کو بیہوشی کی حالت میں فروٹ مارکٹ کتہ پیٹ کے قریب پایا گیا جہاں پر پولیس نے اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا ۔ اور وہ دوران علاج فوت ہوگیا ۔ پولیس چیتنیہ پوری نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔