چیتن بھگت او رکنال کامرا کے درمیان لفظی جنگ’چل اب تو کٹ لے‘ کے جواب میں کامرا نے کہا’ہٹلر آپ سے بہتر مصنف تھا‘

,

   

کروناوائرس کے پیش نظر قومی لاک ڈاؤن کے دوران مصنف چیتن بھگت اور اسٹانڈ اپ کامیڈین کونال کامرا کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی جس کے آخر میں بھگت نے کامیڈین کامرا کے لئے کہاکہ”چل اب تو کٹ لے‘

اس تمام کی شروعات اس وقت ہوئی جب بھگت نے حکومت کے ذمہ داران سے درخواست کی کہ ضروری زمرے میں کتابوں کو بھی شامل کیاجائے(صرف میڈیسن‘ ترکاری‘ گروسری وغیرہ ہی اس زمرے میں شامل ہیں)

۔ٹوئٹر کے سہارے مصنف نے لکھا کہ”انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ ضروری اشیاء کے زمرے میں کتابوں کو بھی شامل کریں۔صرف میں کہہ نہیں رہاہوں کیونکہ میں لکھتاہوں۔

اب لوگوں کے پاس مطالعہ کے لئے وقت ہے تاکہ معلومات‘ تصویر اور توجہہ میں اضافہ کرسکیں۔ لوگوں کے لئے دن بھر اسکرین سے چپکے رہنے سے اچھا ہے کہ وہ مطالعہ کریں“۔

اسٹانڈ اپ کامیڈین کونال کامرا نے مصنف کا مذاق اڑایا اور کہاکہ ”آپ سے بہتر مصنف تو ہٹلر بھی تھا“۔ اس کے علاوہ کامرا نے بھگت کی کتاب”ہالف گرل فرینڈ‘ کا بھی مذاق اڑایا۔

انہوں نے کہاکہ ”آپ کی جانکاری‘ تصویر میں سے ایک کتابوں کی ایک قطار ہے”دیتی ہے تو دے ورنہ کٹ لے‘ہر کتاب ضروریات میں شامل ہے مگر آپ کی کتابیں نہیں ہیں“۔

تاہم اختتامی انداز میں مصنف نے ایک مذاق کیا۔ بھگت نے کہاکہ ”ہاں بھائی ایک خیالی کردار ایسی لائنس کہہ سکتا ہے۔ کوئی مصنف نہیں۔ اگر آپ کچھ جانتے ہیں تحریر کے متعلق تو آپ تفریق جان سکتے ہیں۔ چل اب تو کٹ لئے‘۔

درایں اثناء وزرات داخلی امور نے تمام ضروری دوکانوں اور وہ دوکانیں جو رہائشی علاقوں اور عمارتوں میں کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔ تاہم مارکٹس میں دوکانیں اور مارکٹ کامپلکس اور شاپنگ مال کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

اس کے علاوہ ان ریاستوں اور یوٹیز میں جہاں پر مہر بند علاقے ہیں وہاں کی دوکانیں بند رہیں گی