بجنور : یوپی کے بجنور میں ایک نو سالہ لڑکی چیتے کے حملہ میں ہلاک ہوگئی۔ متوفیہ اپنے والد سے ملاقات کرنے کھیتوں میں جارہی تھی جہاں وہ کام کرتے تھے۔ اس دوران ڈی ایف او ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ چیتے نے لڑکی پر پیچھے سے حملہ کیا۔ آس پاس کے لوگوں نے جب شور مچایا تو چیتا پاس کے جنگل میں بھاگ گیا۔ زخمی لڑکی کو دھام پور ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکی۔