چیف الیکشن کمشنر کے طور پر سشیل چندرا نے سنبھالی ذمہ داری

,

   

ان کے ماتحت‘ مذکورہ الیکشن کمیشن (ای سی) گوا‘ منی پور‘ اتراکھنڈ‘ پنجاب او راترپردیش میں انتخابات کرائے گا
نئی دہلی۔ملک کے 24ویں چیف الیکشن کمشنر کے طور پر منگل کے رو ز سشیل چندرا نے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

پیر کے رو ز سنیل اروڑہ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد پیر کے روز چندرا کو سی ای سی نامزد کیاگیاتھا۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل14فبروری 2019کے روز چندرا کو الیکشن کمشنر نامزد کیاگیاتھا۔ ان کی دفتری کام 14مئی2022تک سنبھالیں گے۔

ان کے ماتحت‘ مذکورہ الیکشن کمیشن (ای سی) گوا‘ منی پور‘ اتراکھنڈ‘ پنجاب او راترپردیش میں انتخابات کرائے گا۔ مذکورہ گوا‘ منی پور‘ اتراکھنڈ او رپنجاب اسمبلی کی معیاداگلے سال مارچ میں ختم ہورہی ہے۔

اترپردیش اسمبلی کی معیاد اگلے سال 14مئی کو ختم ہورہی ہے۔ انڈین ریونیو سرویس میں 1980کے بیاچ سے چندرا کا تعلق ہے۔وہ حد بندی کمیشن کے اہم رکن بھی رہے ہیں جو فبروری18سال2020سے مرکزی وسطی ریاست جموں اور کشمیر کے مشق کی نگرانی بھی کی ہے۔

تقریبا39سالوں تک انکم ٹیکس محکمہ کے مختلف عہدوں پر فائز رہنے کے بعد چندرا کو سنٹرل بورڈ برائے راست ٹیکس(سی بی ڈی ٹی) کا چیرمن یکم نومبر2016کونامزد کیاگیاتھا۔

گجرات او رممبئی میں بھی انہوں نے ڈائرکٹر تحقیقات او رڈائرجنرل تحقیقات کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہاکہ انہوں نے ”لالچ سے پاک“ انتخابات کے نظریہ پر زوردیا ہے اور موجودہ اور مستقبل کے تمام انتخابات اور انتخابی عمل کی نگرانی کا ایک لازمی جز بن گیاہے۔