چیف الیکٹورل آفیسر سے کودنڈا رام کی نمائندگی

   

حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) منوگوڑ ضمنی چناؤ میں انتخابی بدعنوانیوں اور دھاندلیوں کے خلاف تلنگانہ جنا سمیتی کی جانب سے احتجاج منظم کیا گیا۔ جنا سمیتی کے سربراہ پروفیسر کودنڈا رام کی قیادت میں چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر واقع بدھا بھون میں خاموش دھرنا منظم کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ منوگوڑ میں حکومت کی جانب سے بدعنوانیاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر چیف الیکٹورل آفیسر خاموش ہیں۔ انہوں نے دھاندلیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی جانب سے شراب اور دولت تقسیم کی جارہی ہے۔ ر