چیف سکریٹری کیرلا عہدہ سے برطرف

   

تیرواننتاپورم۔ کیرلا کے وزیراعلیٰ پنارائی وجیئن نے اقوام متحدہ عرب امارات سے سونے کی اسمگلنگ کی سازش میں ملوث سوپن سریش کیساتھ مبینہ تعلقات کے سبب ریاست کے چیف سکریٹری ایم شیوشنکر کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے ۔ وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری حکم کے مطابق مسٹر ایم شیو شنکر کی جگہ مسٹر میر محمد لیں گے ۔ اس بیچ چیف سکریٹری عہدے سے برطرف کئے جانے کے بعد شیوشنکر لمبی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ وہ اس وقت کیرلاکے آئی ٹی سکریٹری ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے شیوشنکر سے وضاحت طلب کی تھی۔ ان پر امریکہ کی اسپرنکلر فرم کیساتھ کووڈ مریضوں اور مشتبہ افراد کے اعداد و شمار کے سلسلے میں سمجھوتے کا الزام ہے ۔واضح رہے کہ حال ہی میںسونے کی اسمگلنگ میں ملوث سوپن سریش کیساتھ مبینہ تعلقات پائے گئے۔