چیف منسٹر آج تین سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

   

وزیر صحت ہریش راؤ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیا
حیدرآباد ۔ 25 اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر گریٹر حیدرآباد کے حدود میں الوال ۔ گڈی انارم اور ایرہ گڈہ میں تعمیر کئے جانے والے سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کا 26 اپریل بروز منگل سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے تیاریوں کا جائزہ لیا ہے ۔ ہر ایک ہاسپٹل 13.71 لاکھ مربع فیٹ کے رقبہ پر محیط ہے ۔ گڈی انارم میں تعمیر ہونے والے ہاسپٹل کیلئے 900 کروڑ ، الوال ہاسپٹل کیلئے 897 کروڑ اور ایرہ گڈہ ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے 882 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے حال ہی میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری او جاری کیا گیا ہے ۔ الوال سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کیلئے 28.41 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے جس پر جی پلس 5منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی ۔ گڈی انارم سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کیلئے 21.36 ایکڑ اراضی مختص کی گئی جس پر جی پلس 14 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی ۔ ایرہ گڈہ سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کیلئے 17 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے جہاں پر جی پلس 14 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی ، ہر ایک سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل 1000بیڈس پر مشتمل رہے گا ۔ ان ہاسپٹلس میں تمام اقسام کے اسپیشالیٹی، سوپر اسپیشالیٹی طبی خدمات دستیاب رہیں گے ۔ طبی تعلیم کیلئے پی جی اسپیشالیٹی ، سوپر اسپیشالیٹی نشستیں ، نرسنگ ، پیرا میڈیکل کالجس بھی دستیاب رہیں گے ۔الوال میں تعمیر ہونے والے ہاسپٹل میں اضلاع سنگاریڈی ، سدی پیٹ اور عادل آباد سے آنے والے مریضوں کو علاج کی سہولت ہوگی ۔ گڈی انارم میں تعمیر ہونے والے ہاسپٹل میں اضلاع کھمم ، نلگنڈہ ، سوریا پیٹ کے مریضوں کو طبی سہولتیں دستیاب ہوں گی ۔ ایرہ گڈہ اور گچی باؤلی کے ہاسپٹلس میں اس کے اطراف و اکناف کے اضلاع کے عوام کو موثر طبی سہولتیں دستیاب ہوں گی ۔ ن