چیف منسٹر آسام کے خلاف تلنگانہ مہیلا کمیشن سے کانگریس کی نمائندگی

   

ہیمنت بسوا کا علامتی پتلہ نذر آتش ، رینوکا چودھری ، گیتا ریڈی اور سنیتا راؤ کی شرکت
حیدرآباد۔18 ۔ فروری (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی کی مہیلا قائدین نے چیف منسٹر آسام ہیمنت بسوا شرما کے خلاف تلنگانہ مہیلا کمیشن سے شکایت کی ہے اور خواتین کی توہین کے تحت کارروائی کی درخواست کی گئی۔ پردیش کانگریس کی ورکنگ پریسیڈنٹ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ، سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری ، صدر مہیلا کانگریس سنیتا راؤ اور دیگر قائدین نے صدرنشین مہیلا کمیشن سنیتا لکشما ریڈی سے ملاقات کی اور یادداشت حوالے کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر آسام نے راہول گاندھی کے خلاف انتہائی غیر مہذب ریمارکس کئے ہیں جن سے خواتین کی توہین ہوتی ہے۔ یادداشت میں کہا گیا کہ چیف منسٹر آسام نے 11 فروری کو راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے انتہائی قابل اعتراض ریمارکس کئے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی قائد کے خلاف اس طرح کے ریمارکس خواتین کی توہین اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ مہیلا کانگریس قائدین نے کہا کہ ہیمنت بسوا شرما کی تقریر کا مشاہدہ کرتے ہوئے مہیلا کمیشن کو کارروائی کرنی چاہئے ۔ یادداشت پر دستخط کرنے والوں میں کنڈہ سریکھا ، نرملا جگا ریڈی ، پدماوتی ریڈی ، کے سجاتا اور کے سریکھا شامل ہیں۔ بعد میں میڈیا کے نمائدوں سے بات چیت کرتے ہوئے رینوکا چودھری نے چیف منسٹر آسام کو خبردار کیا کہ وہ اپنے بیان پر معذرت خواہی کریں ورنہ مہیلا کانگریس کا احتجاج شدت اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی جانب سے پولیس میں شکایت کے باوجود معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مہیلا کانگریس قائدین نے گاندھی بھون کے احاطہ میں چیف منسٹر آسام کا علامتی پتلا نظر آتش کیا ۔ ر