چیف منسٹر آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی داوس روانہ

   

حیدرآباد۔ 20مئی (یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی عہدیداروں کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کے داوس روانہ ہوگئے جہاں وہ 22 تا 26 مئی عالمی معاشی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ریڈی کی بیوی وائی ایس بھارتی، بیٹی، ورشاریڈی، اوایس ڈیز کرشنا موہن ریڈی اور اے جوشی خصوصی طیارہ کے ذریعہ گناورم ایرپورٹ سے داوس کے لئے روانہ ہوں گے ۔ وہ 31 مئی کو ریاست واپس ہوں گے ۔ داوس میں جگن کی قیادت میں ایک پویلین قائم کیا گیا ہے ۔