چیف منسٹر آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی کا آج دورہ دہلی

   

حیدرآباد ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی جمعرات کو دہلی کا دورہ کریں گے اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاوہ دیگر مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے۔ وہ جمعرات کی صبح 10 بجے دہلی کے لئے روانہ ہوں گے اور جمعہ کی دوپہر امراوتی واپس ہوں گے۔ دہلی کے دورہ کے دوران وہ جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور دوسرے وزراء سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جگن موہن ریڈی پولاورم پراجکٹ کے علاوہ آندھراپردیش سے متعلق دیگر اہم امور پر مرکزی وزراء سے بات چیت کریں گے۔