چیف منسٹر اتراکھنڈ جہادی ایجنٹ پربودھ نندا گری کا ریمارک

   

ہریدوار : سناتن دھرم مہاسنگھ کے قومی صدر سوامی پربودھ ننداگری نے اتراکھنڈ کے چیف منسٹر پشکرسنگھ دھامی کو جہادی ایجنٹ قرار دیا اور کہا کہ ہندو سنتوں کے قتل کی سازش کیلئے انہیں سبق سکھایا جائے گا۔ یہ بیان انہوں نے ہندوتوا قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر دیا۔ اتراکھنڈ پولیس نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر پر ہندوتوا قائدین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔