چیف منسٹر امدادی چیک کی حوالگی

   

یلاریڈی ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر نے منڈل رام ریڈی سے تعلق رکھنے والی سجاتا اور راجو دونوں شوہر بیوی چند ماہ قبل حادثہ میں فوت ہوگئے تھے ۔ جس پر ان کے بے سہارہ بچوں اور خاندان کیلئے وزیر اعلی ریلیف فنڈ سے دو لاکھ پچاس ہزار روپئے کا چیک حوالے کیا اور رکن اسمبلی ان بچوں کی تعلیم دلوانے کی ذمہ داری لی ۔

یلاریڈی میں صفائی کے کاموں کا جائزہ
یلاریڈی ۔ یلاریڈی میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا نے آج علی الصبح پانچ بجے میونسپل کے صفائی مزدوروں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہیں تمام وارڈوں کو صاف ستھرا رکھنے کا اور گندی نالیوں کو وقت پر صاف کرنے میونسپل کو شفاف رکھنے کے احکامات دئے ۔ مزدوروں کے حاضری رجسٹر کی تنقیح کرتے ہوئے ان کو مختلف ہدایتیں دی ۔