چیف منسٹر اے پی جگن موہن ریڈی کی لاری ڈرائیورس سے ملاقات

   

حیدرآباد 4 اپریل ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر اے پی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو پرتنقید کی اور کہا کہ انہوں نے ضعیف افراد کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کردیا تھا ۔ جگن نے آج تروپتی میں لاری ڈرائیورس سے ملاقات کی اور کہا کہ نائیڈو نے ایک مرتبہ ان پر تنقید کی تھی کہ انہوں نے ایک ٹپر ڈرائیور کو اسمبلی ٹکٹ دیا تھا ۔ جگن نے کہا کہ ٹپر ڈرائیور کو رکن اسمبلی منتخب کروانے میں کچھ غلط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کی جانب سے اس پر تنقیدیں کرنا درست نہیں ہے ۔