چیف منسٹر بننے کے بعد پہلی بار اودھو ٹھاکرے کی نریندر مودی، امیت شاہ اورفڈنویس سے ملاقات

,

   

پونہ: چیف منسٹر مہاراشٹرا کی کرسی سنبھالنے کے بعد پہلی بار اودھو ٹھاکرے کی وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امیت شاہ اور سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس سے ملاقات ہوئی۔ نریندومودی اور امیت شاہ یہاں ڈائرکٹر جنرلس اور انسپکٹر جنرلس کے اجلاس میں شرکت کرنے پہنچے۔ وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے پونے کا لوہے گاؤں ایئر پورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کیا۔ مودی او رٹھاکر ے ایئر پورٹ پر کچھ دیر ساتھ رہے۔

اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے راج بھون کیلئے نکل گئے اور چیف منسٹر ٹھاکرے ممبئی کیلئے چلے گئے۔