چیف منسٹر جگن کی نتن گڈکری سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے ملاقات کی اور آندھرا پردیش میں مختلف ہائی ویز کی ترقی پر نمائندگی کی۔ انہوں نے دور دراز کے علاقوں میں 4 لائن کی سڑکوں کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے جو تجاویز پیش کی گئی ہیں اسے منظور کیا جائے۔ انہوں نے وشاکھاپٹنم سے قومی شاہراہ کی تعمیر اور وجئے واڑہ میں ہائی وے کی ترقی کے سلسلہ میں یادداشت حوالہ کی۔ مرکز سے زیر التواء پراجکٹس کے سلسلہ میں یادداشت پیش کی گئی۔ بتایا جاتا ہیکہ نتن گڈکری نے جگن موہن ریڈی کو آندھرا پردیش کے پراجکٹس کے سلسلہ میں مکمل انصاف کا تیقن دیا۔ جگن موہن ریڈی نے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ ر