نئی دہلی۔15ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور کابینی رفقاء نے شہر میں بعض مکانات کا دورہ کر کے مچھروں کی افزائش نسل کا جائزہ لیا ۔ تری نگر علاقہ کا دورہ کرنے کے بعد کجریوال نے کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 10ہفتہ سے 10بجے 10منٹ کی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے اوراب تک ڈینگو بخار کے واقعات میں انحطاط آیا ہے ۔