چیف منسٹر راج بھون کا راستہ بھول چکے ہیں: گورنر کی شکایت

   

فون ٹیپ کئے جانے کا شبہ ۔ خاتون ہونے کی وجہ سے توہین کرنے کا الزام
حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے خاتون ہونے کی وجہ سے ان کی توہین کرنے کا ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا اور کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر راج بھون کا راستہ بھول چکے ہیں ۔ ان کے اضلاع کے دوروں میں نہ صرف پروٹوکال کی خلاف ورزی کی جارہی ہے بلکہ ریاستی وزراء ، ارکان اسمبلی ارکان قانون ساز کونسل اور کلکٹرس و ایس پیز دوری اختیار کرکے ان سے امتیازی سلوک کررہے ہیں ۔ گورنر نے ایک قومی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ تقریب کو راج بھون کے حد تک محدود کردیا ۔ یہاں تک کہ ان کی والدہ کے انتقال پر صدر جمہوریہ ، نائب صدر جمہوریہ ، وزیراعظم ، مرکزی وزیر داخلہ اور دوسرے مرکزی وزراء کے علاوہ گورنرس نے انہیں ٹیلی فون پر پرسہ دیا لیکن چیف منسٹر کے سی آر نے انہیں پرسہ دینے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کی ۔ ڈاکٹر سوندرا راجن نے کہا کہ حکومت ان کی نہیں بلکہ راج بھون اور دستوری عہدہ کی توہین کررہے ہیں ۔ وہی سابق گورنر کے ساتھ چیف منسٹر کے اچھے تعلقات تھے ان کے ارکان خاندان کی موت پر چیف منسٹر نے پرسہ دیا ۔ ہفتہ میں ایک مرتبہ ضرور راج بھون کے چکر لگایا کرتے تھے ۔ 15 اگست کو راج بھون میں منعقد ہونے والے ایٹ ہوم پروگرام میں چیف منسٹر کے شرکت کی راج بھون کو اطلاع دی گئی ۔ انہوں نے اور چیف جسٹس ہائی کورٹ آدھے گھنٹے تک ان کا انتظار کیا پھر بھی وہ نہیں پہونچے ۔ گورنر نے کہا کہ انہیں شک ہے ان کا فون بھی ٹیاپ کیا جارہا ہے ۔ اسمبلی میں گورنر کا خطبہ کے خلاف قرار داد منظور کی گئی ۔ یونیورسٹیز کے کنوکیشن پروگرامس میں بھی وزراء اور ارکان اسمبلی شریک نہیں ہورہے ہیں ۔ ن