تعلیم کے ساتھ اسپورٹس پر توجہ دینے کا مشورہ
حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سنگاریڈی کے دورہ کے موقع پر کیندرا ودیالیہ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور طلبہ سے بات چیت کی۔ ضلع کے ماچونور منڈل میں کیندرا ودیالیہ کی نئی عمارت تعمیر کی گئی۔ چیف منسٹر نے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ چیف منسٹر نے اِس موقع پر کہاکہ اسکولس طلبہ کے تابناک مستقبل کے مراکز ہوتے ہیں اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کی بہتر تعلیم کے ساتھ تربیت کریں۔ چیف منسٹر نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں۔ ریونت ریڈی نے طلبہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور اُن کے روزانہ کے معمولات کے بارے میں دریافت کیا۔ چیف منسٹر نے طلبہ سے کہاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی دلچسپی لیں۔ ریونت ریڈی نے کئی طالبات سے انفرادی ملاقات کی اور اُن سے مصافحہ کرتے ہوئے ہمت افزائی کی۔1