نامزد کرنے پر اظہار تشکر ، صحافیوں کے مسائل پر بات چیت
حیدرآباد۔28فروری(سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے نونامزد کردہ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکیڈیمی مسٹر کے سرینواس ریڈی نے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا ۔ چیف منسٹر سے صدرنشین تلنگانہ ریاستی میڈیا اکیڈیمی کی ملاقات کے موقع پر ان کے ہمراہ چیف منسٹر کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر مسٹر ایودھا ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔چیف منسٹر اور صدرنشین میڈیا اکیڈیمی کے درمیان ہوئی اس خیر سگالی ملاقات کے دوران چیف منسٹر نے صدرنشین میڈیا اکیڈیمی کو ریاست میں صحافیوں کے مسائل سے آگہی اور ان کے حل کے اقدامات کا مشورہ دیا اور کہا کہ حکومت تلنگانہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے معاملہ میں سنجیدہ ہے اور جلد ہی ان کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائے گی۔3