چیف منسٹر مہاراشٹرا کا رام مندر کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کا عطیہ

,

   

لکھنو۔7 مارچ( سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹر کے چیف منسٹر اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا۔ ادھوو ٹھاکرے چیف منسٹر کی حیثیت سے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر آج ایودھیا پہنچے۔ ان کیساتھ ان کے بیٹے و وزیر آدتیہ ٹھاکرے بھی تھا۔ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ میں بار بار ایودھیا آؤں گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں آسکے۔ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میں پہلی بار نومبر 2018 میں ایودھیا آیا تھا اور اگلی بار نومبر میں ہی چیف منسٹر بن گیا۔ یہ تیسرا موقع ہے جب میں یہاں آیا ہوں۔ ادھو نے کہا کہ مندر ٹرسٹ قائم ہوچکا ہے۔ بینک اکاؤنٹ بھی کھول دیا گیا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ بالاصاحب کے دوران مہاراشٹرا سے پتھر بھیجے گئے تھے۔ میں یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے گزارش کرتا ہوں کہ مہاراشٹر سے آنے والے رام بھکتوں کے قیام کے لئے زمین دیں۔ ہم مہاراشٹر ھاوز کی عمارت بنائیں گے۔ جب بھی میں یہاں آیا ہوں ، میں کچھ کامیابی کے ساتھ واپس گیا ہوں۔