چیف منسٹر کا آج دورہ پالمورو رنگاریڈی پراجکٹ

   

حیدرآباد۔/28 اگسٹ، ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جمعرات کو 9 بجے صبح پالمورو ۔ رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پراجکٹ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں جاری کاموں کا برسرموقع جائزہ لیں گے۔ چیف منسٹر کے سی آر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کاروینا پراجکٹ پہنچیں گے جہاں وہ کاروینا کے علاوہ واٹم، نارلاپور میں جاری کاموں کا جائزہ لینے کے بعد شام کو شہر واپس ہوں گے۔

اقامتی اداروں کیلئے منتخب 281
لکچررس کی فہرست جاری
حیدرآباد۔/28 اگسٹ، ( این ایس ایس ) تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی اداروں میں 12 مضامین کیلئے جونیر لکچررس کی 281جائیدادوں پر بھرتیوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق تلنگانہ اقامتی تعلیمی ادارہ جات ( ٹی آر ای آئی ) میں تمام مضامین میں لکچررس کے انتخاب کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔منتخب لکچررس کی قطعی عبوری فہرست بورڈ کے ویب سائیٹ پر جاری کردی گئی ہے۔ بورڈ نے کہا کہ www.treirb.telangana.gov.in اور www.treirb.net پرامیدوارتفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔