حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وزیر آبپاشی و این اتم کمار ریڈی کے مکان پہنچ کر ان کے والد این پروشوتم ریڈی کی نعش پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور پرسہ دیا۔ چیف منسٹر نے وزیر کے والد کے دیہانت پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کیپٹن اتم کمار ریڈی کے خاندان کو جو صدمہ ہوا ہے وہ اس صدمہ میں برابر کے شریک ہیں ۔ 3