نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو فی الحال تہاڑ جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑے گا۔ سپریم کورٹ نے آج کجریوال کی عرضی پر سماعت کی، لیکن انہیں کوئی راحت نہیں مل سکی۔ سپریم کورٹ اب کجریوال کی عرضی پر 26 جون کو سماعت کرے گی۔ کجریوال نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔پیر کو جسٹس منوج مشرا اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی بنچ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف کجریوال کی اپیل پر سماعت کر رہی تھی جس میں ضمانت پر عبوری روک لگانے کا حکم دیا گیا تھا۔ہائی کورٹ کے جسٹس سدھیر کمار جین نے 21 جون کو کجریوال کو ضمانت دینے کے نچلی عدالت کے حکم پر عبوری روک لگا دی تھی۔