چیف منسٹر کرناٹک بومائی کو دھمکی کا معاملہ ہندو مہا سبھا لیڈر دھرمیندر ودیگر کوضمانت

   

منگلور : کرناکٹک میں منگلورو کے دوسری جے ایم ایف سی عدالت نے ہندو مہا سبھا کے جنرل سکریٹری دھرمیندر اور دیگر تین کو وزیراعلی کو مبینہ طور پر دھمکی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے ۔ یہ اطلاع جمعرات کو دی گئی ہے ۔ہندو سبھا لیڈر دھرمیندر کو گذشتہ روزشام عدالت نے ضمانت دے دی ہے ۔ دھرمیندر نے حال ہی میں منگلورو میں میسور میں مندر منہدم کئے جانے کے بعد سنیچر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ اگر ریاست کے مندروں کو منہدم کیا جانا جارہ رہا تو ہندو مہا سبھا بومئی حکومت کو نہیں چھوڑے گی۔ڈاکٹر لوہت کمار سوورنا نے برکے پولیس تھانہ میں ایک شکایت درج کرائی تھی جس میں ہندو مہا سبھا لیڈر دھرمیندر نے 18 ستمبر کو ایک پریس کانفرنس میں میسور میں ننجن گڑ کے نزدیک مندر کے منہدم کئے جانے کے معاملے میں وزیراعلی بسواراج بومئی اور بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت کو دھمکی دی تھی۔