چیف منسٹر کرناٹک کا عالیشان ہوائی جہاز کا ویڈیو‘ بی جے پی کا سخت ردعمل

,

   

کرناٹک بی جے پی سربراہ بی وائی وجیندرا نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ”ٹیکس دہندگان کے پیسوں کو خرچ کرنا انڈین نیشنل کانگریس کے منسٹرس کے لئے کتنا آسان ہے“۔


بنگلورو۔کرناٹک چیف منسٹر سدارامیہ اور ان کے کابینہ ساتھی بی زیڈ ضمیر احمد خان کے ایک خانگی ہوائی جہاز میں دیکھائی دینے والا ویڈیووائرل ہونے کے بعد اپوزیشن بی جے پی نے کرناٹک میں کانگریس حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

مذکورہ ویڈیو میں سدارامیہ کے ہمراہ ہاوزنگ منسٹر خان اور ریونیو منسٹر کرشنا بائری گوڑا اور دیگر دیکھائی دے رہے ہیں۔کرناٹک بی جے پی صدر بی وائی وجیندر نے کہاکہ ”اگر غرور کاچہرہ دیکھنا ہے تو ائی این سی کرناٹک حکومت اس کے لئے سب سے بہتر ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب سارے کرناٹک خشک سالی کاشکار ہے‘ کسان شدید بحران سے دوچار ہیں ان کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور بارش نہیں ہورہی ہے اور بڑی مشکل سے کوئی ترقیاتی کاموں کی شروعا ت ہوئی ہے‘

یہ تمام کے ساتھ کرناٹک چیف منسٹر او ران کی کابینی وزرا ء کی ٹیم ریاست کے غریبوں پر اپنے عیش وعشرت کی طرز زندگی کو ظاہر کرنے کے متعلق کیسے سونچ سکتے ہیں“۔

وجیندر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ”ویسے وہ اس پرتعیش طیارے میں خشک سالی کے لئے امداد ی فنڈ حاصل کرنے کے مقصد سے سفر کررہے تھے۔ ہماری پریشانی کا گھناؤنہ مذاق!ٹیکس دہندگان کے پیسوں کو خرچ کرنا انڈین نیشنل کانگریس کے منسٹرس کے لئے کتنا آسان ہے“۔