چیف منسٹر کیمپ آفس کا محاصرہ کرنے سرکاری اساتذہ کی کوشش

   

حیدرآباد12جنوری(یواین آئی)سرکاری ملازمین کے تبادلوں کے موقع پر سرکاری ملازم ٹیچر شوہر اور بیوی کی ایک ہی مقام پر تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکاری اساتذہ نے حیدرآبادمیں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی۔اس موقع پر چوکس پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا۔یہ احتجاجی اپنے مطالبہ کی حمایت میں پلے کارڈس اٹھائے رکھے تھے ۔ریاست کے 19اضلاع سے تعلق رکھنے والے شوہر اور بیوی سرکاری اساتذہ کو ایک ہی مقام پر پوسٹنگ دینے پر زوردیاگیا۔ان احتجاجیوں نے کہا کہ تبادلوں میں بیوی کو ایک جگہ اور شوہر کو دوسری جگہ پوسٹنگ دی گئی ہے جس سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے دونوں شوہر اور بیوی کے الگ الگ مقامات پر پوسٹنگس پر تشویش کااظہار کیا۔