چیف منسٹر کے جلسہ عام کی تیاریوں کے خلاف کانگریس قائدین کا احتجاجی مظاہرہ

   

بھونگیر /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں یوتھ کانگریس کی جانب سے کل چیف منسٹر کے سی آر کے جلسہ عام کی تیاریاں اور صاف صفائی کے کام بلدی عہدیداروں کے ساتھ کروانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر سابق صدرنشین بلدیہ بی جہانگیر نے کہا کہ چیف منسٹر کا جلسہ عام بی آر ایس پارٹی کا پروگرام ہے۔لیکن مقامی کمشنر بلدیہ بلدی ملازمین کے ہاتھوں صاف صفائی کام کروارہے ہے جوکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری کمشنر بلدیہ کو معطل کرے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دودنوں سے یہ صفائی کام کروارہے ہے۔اور آج اتوار کے دن تعطیل کے باوجود صفائی ملازمین کے ساتھ کام کروارہے ہے۔جوکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔اور فوری بلدی عہدیداروں کو معطل کرناچاہئے۔اس موقع پر قائدین پردیپ،طاہر،جاوید،اور دیگر موجود تھے۔