چیف منسٹر کے جلسہ کی کامیابی پر اظہار تشکر

   

جنگاؤں /18 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ جنگاؤں کے بعد بی آر ایس پارٹی کی سرگرمیوں میں تیزی پیدا ہوئی ہے ۔ جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے تمام بی آر ایس پارٹی کارکنوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے ۔ جنگاؤں اسمبلی حلقہ بی آر ایس پارٹی امیدوار پی راجیشور ریڈی نے نمائندہ سیاست سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگاؤں میں چیف منسٹر کی آمد اور جلسہ عام سے خطاب اور اس میں ہزاروں کی تعداد ( ہندو مسلم سکھ ، عیسائی ) مرد و خواتین اور نوجوانوں و طلباء کے علاوہ دیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اس جلسہ کو کامیاب کیا جس پر انہوں نے تمام سے اظہار تشکر کیا ۔ بالخصوص اخبارات اور میڈیا نے چیف منسٹر کی آمد پر کافی تشہیر کی اس کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ۔

یلاریڈی کورٹ اے جی پی کی حیثیت سے مسٹر سرینواس مقرر
یلاریڈی /18 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر مجسٹریٹ کورٹ AGP اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر کی حیثیت سے ایڈوکیٹ این سرینواس کو مقرر کیا گیا جو اس عہدے پر تین سال تک مقرر رہیں گے ۔ منصف مجسٹریٹ کورٹ سیول جج ہریکا ، وکلاء میں سریکانت پنڈری ، گوپال راؤ ، نوید پرویز اور دوسروں نے AGP سرینواس کو مبارکباد دیتے ہوئے شال پوشی کرکے تہنیت پیش کی ۔