چیف منسٹر کے دورہ پاور پراجکٹ کے موقع پر کانگریس کا احتجاج، صدر ضلع کانگریس اور کارکن گرفتار

   


حیدرآباد ۔28 ۔ نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے یادادری پاور پراجکٹ کے معائنہ کے وقت کانگریس پارٹی نے احتجاج منظم کیا جس پر صدر ضلع کانگریس نلگنڈہ شنکر نائک اور دیگر قائدین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ نلگنڈہ ضلع کے دامرچرلہ منڈل میں آج اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب چیف منسٹر یادادری پاور پلانٹ کے تعمیری کاموں کا معائنہ کرنے کیلئے پہنچے تھے۔ صدر ضلع کانگریس شنکر نائک کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے احتجاج منظم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ کے لئے جن کسانوں سے اراضی حاصل کی گئی ،انہیں تاحال معاوضہ ادا نہیں کیا گیا اور مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ پولیس نے احتجاجی کانگریس قائدین کو گرفتار کرلیا۔ اسی دوران صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے گرفتاری کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے دورہ کے موقع پر اپوزیشن کو روکنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراضی کے معاملہ میں متاثرین کی جانب سے نمائندگی کیلئے کانگریس قائدین پہنچے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سے وعدوں پر عمل آوری کے مطالبہ پر کانگریس قائدین کی گرفتاری افسوسناک ہے۔ر